یارو چیک پوسٹ، کسٹمز کی کارروائی 110کلو چرس برآمد
کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز نے یارو چیک پوسٹ پر بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،کارروائی کے دوران 110کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرلی جن کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کا منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یارو کسٹمز چیک پوسٹ پر 110کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمدکرلی جن کی مالیت 2 کروڑ پچاس لاکھ اور ٹرک ویلر کی قیمت 1 کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے اس طرح 4 کروڑ روپے بنتی ہے کوئٹہ یارو چیک پوسٹ پر کاروائی۔ دس ویلر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا ئی گئی تھی۔جسے اندورن ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاواضع رہے حساس ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹ پر سخت چیکنگ ہوتی رہتی ہے۔کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز پروینٹو عرفان جاوید کی ترتیب دی گئی عملے نے کی۔ کارروائی میں ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اور ڈپٹی کلکٹر ملک محمد احمد۔کے زیر نگرانی انسپیکٹر عیسی خان،، کلاس فورتھ اسٹاف نے حصہ لیا۔


