جہانگیر ترین کے بیان سے کچھ حد تک اتفاق ہے، ولید اقبال

اسلام آباد , پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے 2013 کے الیکشن کے حوالے سے جہانگیر ترین کے بیان پر کہا کہ ان کی باتوں سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے،، ان کی یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، دھاندلی ہوئی لیکن کس حد تک اس پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اگر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی نہ بھی ہوتی تو حکومت پھر بھی نہیں بنا سکتے تھے لیکن اپوزیشن کی بڑی پارٹی بن جاتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، عمران خان نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کی وہاں الیکشن کالعدم ہوئے، جوڈیشل کمیشن میں 40 سے 50 سیٹیں مشکوک بنا دیتے تو پورے الیکشن کالعدم ہو جاتے

اپنا تبصرہ بھیجیں