پسنی، فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، کیپٹن سمیت 2سیکورٹی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ نیوز)بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں کیپٹن سمیت 2سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔پسنی پولیس کے مطابق بم حملہ محلہ خدا بخش کے قریب ہوا سیکورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے گاڑی کو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کیپٹن افان مسعود خان ڈرائیور لانس نائیک بابر زمان،لانس نائیک ساجد نائیک طاہر اور سپاہی وقارشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں ہی کیپٹن افان مسعود اور لانس نائیک بابر زمان دم توڑ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں