بھارت افغانستان میں مقامی زبانوں میں ٹرانسمیشن لگاکر بلوچستان اور سندھ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کررہے ہیں، احمد نواز نیازی
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن (سی بی اے )احمد نواز نیازی نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن ملک نے افغانستان میں مقامی زبانوںمیںٹرانسمیشن لگا کر بلوچستان اور سندھ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کررہے ہیں ، دشمن ملک کے پروپیگنڈہ کی سرکوبی کے لئے بلوچستان میں یارو سمیت دیگر مقامات جدید ٹرانسمیشن لگائیں گے جس سے مقامی زبانوںمیں پروگرام نشر ہوں گے ، ریڈیو کی 110سال پرانی ٹرانسمیشن کا مقصد مقامی زبانوں کی ترویج اور لوگوں میں شعور وآگاہی کے لئے کردار ادا کرنا ہے ، موجودہ حکومت ریڈیو پاکستان کو جدید خطور پر استوار کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ،نئے ڈی جی کی تعیناتی سے ملازمین کے مسائل حل ہوںگے ،ریڈیو کی زمین کو کوڑیوں کے دام فروخت نہیں ہونے دیںگے ، گوادر میں ٹرانسمیشن کے لئے حکومت بلوچستان سے زمین خرید لی ہے لیکن سریاب میں ریڈیو پاکستان کی ملکیت زمین کی کوڑیوں کے دام الاٹمنٹ نہیں ہونے دیں گے ، پنجاب کے بعد بلوچستان اور عید کے بعد سندھ اور خیبر پشتونخوا کا تفصیلی دورہ کریں گے تاکہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن ( سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز اور اختر بلوچ بھی موجود تھے ۔ احمد نواز نیازی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو درپیش مشکلات ان کے دہلیز پر حل ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا دورہ بلوچستان کامیاب رہا ، ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں ریڈیو کے ٹرانسمیشن جہاں جہاںبھی ہے انہیںمزید پروموٹ کیا جائے کیونکہ ریڈیو کی ٹرانسمیشن 110سالہ تاریخ رکھتی ہے جس کا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں مقامی زبانوں کی ترقی و ترویج ممکن ہوسکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ یارو ٹرانسمیشن کو جدید خطوط پر دوبارہ بحال کریں گے تاکہ بلوچستان سمیت سینٹرل ایشیاء میں اس کی ٹرانسمیشن پہنچائی جاسکے ۔ نئے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کی تعیناتی پر وزارت اطلاعات کے مشکور ہیں ، امید ہے کہ نئے ڈی جی کے آنے سے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے مسائل حل ہوں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تربت ، گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ریڈیو ٹرانسمیشن پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریڈیو کے لئے جلد گرانٹ ریلیز کردیںگے تاکہ ریڈیو کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ٹرانسمیشن کی بحالی ممکن ہوسکے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ریڈیو گوادر میں ٹرانسمیشن کے لئے حکومت بلوچستان سے زمین خرید لی ہے تاہم سریاب روڈ �


