فورسز پرحملے سے بلوچستان کے امن کو سپوتاژنہیں کیا جا سکتا، نور محمد دمڑ
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پسنی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست دشمن قوتوں کے حمایت یافتہ غیرمعمولی عناصر کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا ہے سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے قیمتی جانوں کی قربانیاں دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملارہے ہیں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ضلع کوہلو میں گزشتہ شب ونگ کمانڈنٹ کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے میں ایک اہلکار شہادت اور اہلکار کی لاپتہ ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا کوہلو لیویز کی جانب سے ونگ کمانڈنٹ اور دیگر جوانوں کو سیلابی ریلے سے نکالنے پر کوہلو لیویز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوان صوبے میں قیام امن کیلئے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں سیکیورٹی فورسز اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید جوان ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر وطن میں امن قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے قوم کے بلند حوصلے پست نہیں کر سکتے پاکستانی قوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یکجان اور یک زبان ہے اور پاک فوج اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر نے گزشتہ شب کوہلو میں ایف سی ونگ کمانڈر کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے قیمتی جانوں کے ضیائع ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ خصوصاََ لیویز فورس کے جوانوں کی جانب سے سیلابی ریلے میں ایف سی کی گاڑی بہہ جانے کے بعد پوراََ امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی وجہ سے ونگ کمانڈر اور دیگر اہلکاروں بروقت ریسکیو کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچالیا جس پر کوہلو انتظامیہ اور لیویز فورس کی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔فورسز پرحملے سے بلوچستان کے امن کو سپوتاژنہیں کیا جا سکتا، نور محمد دمڑ


