عمران خان کی ثالثی، عثمان بزدار اور عبد العلیم خان کے درمیان صلح ہو گئی

لاہور, وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کے نتیجے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان کے درمیان صلح ہو گئی،علیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما آئندہ چند روز میں بحیثیت سینئر وزیر دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،عبدالعلیم خان کو بطور سینئر وزیر پنجاب کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا،عبدالعلیم خان 14ماہ بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بنیں گے عبدالعلیم خان کا بطور سینئر وزیر دفتر ایوان وزیر اعلی 90 شاہراہ لاہور میں ہو گا،عبدالعلیم خان کو وزارت بلدیات،منصوبہ بندی اور خوراک کا قلمدان سونپا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں