ژوب، یوٹیلٹی سٹورز پر سپلائی نہ ہونے سے عوام سستی اشیاء سے محروم

ژوب:یوٹیلٹی سٹورز میں سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھی آٹا چینی ناپید عوام سستی اشیا ضرورت سے محروم ہیں ژوب میں 14 یوٹیلٹی سٹور ہیں یہاں بمشکل ماہانہ 2بار بہت کم تعداد میں سپلائی کی جاتی ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ 4 یوٹیلٹی سٹورز کو روزانہ کی بنیاد پر سپلائی کی جاتی ہے ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے اس عمل کو ذیادتی اور ریجنل میجر کی جانب سے ژوب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قرار دیا ہے انہوں یہ بھی کہا کہ اس طرح روئے سے کرپشن کی بو آرہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام احتجاج پر مجبور ہونگے صوبائی حکام مسلے کا فوری نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں