دالبندین سے تفتان تک ایران ریل سروس تیسرے روز بھی معطل

دالبندین:ایران ریل سروس تیسرے روز بھی معطل ٹریک کی بحالی کے لئے کام جاری ہے ریلوے حکام کے مطابق بارش کے بعد ٹریک کی بحالی کے لئے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے کوئٹہ سے آنے والی ٹرین چہتر یادگار کے مقام پر پھنس گیا تھا دالبندین تک ٹریک کو بحال کردیا ہے دالبندین سے تفتان کی جانب ٹریک کی بحالی پر کام جاری ہے تفتان سے آنے والی مالبردار ٹرین کو ابتک دالبندین اسٹیشن پر روک رکھا ہے جبکہ کوئٹہ سے آنے والی ٹرین کو بھی ٹریک کی بحالی کے بعد دالبندین اسٹیشن پر پہنچا دیا جائے گا ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کافی متاثر ہوا ہے ریل سروس کو بحالی کے لئے مزید تین سے چار روز لگ سکتا ہے کوئٹہ سے آنے والی مالبردار ٹرین میں چاول ودیگر سامان موجود ہیں اور کوئٹہ جانے والی ٹرین میں سلفر سے لدھا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں