قبائلی دشمنیاں تبائی و بربادی کی علامت ہیں، عبدالقادر بلوچ
دالبندین: سابق وفاقی وزیر(ر)جنرل عبدالقادر بلوچ اور میر پرویز سیاپاد کی کوئٹہ جناح ٹاون نوتیزئی ہاوس آمد بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزی سے طویل ملاقات بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن کی سیاست صورتحال پر گفتگو کی گئی. اس موقع پر سابق وفاقی وزیر (ر)جنرل عبدالقادر بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی دشمنیاں تبائی و بربادی کی علامت ہیں قبائلی تنازعات ہمیشہ سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں،سخی امان اللہ خان نوتیزئی بابائے چاغی الحاج مرحوم سخی دوست جان نوتیزئی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے رخشان ڈویژن میں جاری خونی تنازعات کے حل کیلئے سرگرم ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ تمام رخشان ڈویژن میں تمام قبائل کے درمیان جاری تنازعات کے حل کیلئے بابائے چاغی الحاج مرحوم سخی دوست جان نوتیزئی کے فرزند سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی کے بشانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آخر بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن میں امن امان کو بحال کرنا ہوگا جاری خونی تنازعات کی وجہ سے امن و امان خراب ہوئی ہے رنجشیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جن کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے تمام معتبرین کو جاری خونی و دیگر تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہوسکیں۔


