جیکب آباد، ظالم شوہر نے معمولی بات پر لاٹھیاں مارکربیوی کو قتل کر دیا

جیکب آباد:جیکب آباد میں تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے معمولی بات پر لاٹھیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ میرپور برڑو کے قصبہ بگن برڑو میں تین بچوں کی ماں اجمیر خاتوں کو ظالم شوہر عبدالرزاق نے معمولی بات پر لاٹھیاں مار مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش تعلقہ ہسپتال پہنچائی جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش جیکب آباد ہسپتال منتقل کی گئی، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور نہ واقع کا مقدمہ در ج ہو سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں