مردان، پولیس وین پر نامعلوم افراد کا ہینڈ گرینیڈ سے حملہ، ڈرائیور شدید زخمی
مردان:صوابی روڈ ڈاگئی سٹاپ کے قریب پولیس موبائل وین پرنا معلوم شرپسندوں کا حملہ،مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملے سے وین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے شہری علاقہ صوابی روڈ نزد ڈاگء سٹاپ کے قریب پولیس موبائل وین پر نا معلوم شر پسندوں نے حملہ کردیا۔شر پسندوں نے وین کے اندر ہینڈ گرینیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور ابرار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی)پہنچا ا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واردات کے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
Load/Hide Comments


