خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے وا لاجعلی پیر گرفتار

لاہور:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کوگرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی رہائشی خاتون گھریلو ناچاکی پرجعلی پیرنوید کے پاس تعویذ کرانے آئی،ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا،ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہناتھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا۔ایس پی اویس شفیق کا کہناتھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری کہ مزید کتنی عورتوں کو داغدار کر چکا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں