دکی کے علاقے لونی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد جانبحق، قاتل فرار

دکی(نامہ نگار)سب ڈیوڑن لونی کے علاقے جنگل صدوزء میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور والد دونوں جانبحق ہوگئے رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل عثمان لونی کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں میں مقتول کا والد اور والدہ شامل ہیں۔فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت باز محمد عرف بازو شیخ شیدانء لونی کے نام سے ہوگء ہے۔لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی لاش 100 کلومیٹر دور ڈی ایچ کیو لورالائی منتقل کی جارہی ہے۔قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے لیویز فورس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق قاتل کے گھر والوں کا موقف ہے کہ قاتل نشے کا بھی عادی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں