کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ کے قریب نامعلوم افراد می گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کو سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک ٹوڈی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50سالہ شخص قاضی اسحاق ولد محمد عثمان سکنہ مچھ جاں بحق جبکہ علاؤ الدین ولد قادر سکنہ مچھ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں