دالبندین، پانی کی قلت، آرسی ڈی شاہراہ بلاک

دالبندین:دالبندین میں پانی کی قلت کے خلاف کلی حاجی خدا بخش ریکی کلی کوئی خان دالبندین کلی محمد رحیم،خالق آباد کے مکینوں کا آرسی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیااحتجاجی جلوس کی شکل اختیار کر گیا اس موقع پراقبال ریکی عبدالرشید ریکی لیا قت نوتیزئی مصطفی مہر عبیداللہ ریکی سید محمد قادری ودیگر بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔واضح رہے 15 دنوں سے دالبندین کے مختلف کلیوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے اس قیامت خیز گرمی میں عید کی خوشیوں میں محروم ہیں محکمہ پی ایچ ای کی لاپروائی کی وجہ سے دالبدین شہر و مختلف کلیوں میں کربلا کا میدان پیش کررہا ہے اس موقع پر دالبندین انتظامیہ پہنچ کر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کی اور یقین دہانی کے بعد دو گھنٹوں کے لئے موخر کردیا دری اثناء اہلیاں کلی حاجی قاسم خان نے پانی کی بندش کے خلاف اگر پانی بحال نہ ہوا تو پاک ایران شاہراہ بند کردیں گے واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور تیز طوفانی ہوائیں کی سبب ابھی تک دالبندین میں بجلی بحال نہیں ہوا تو عوام عید کی خوشیوں سے محروم ہوجاتے گا اور احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں