کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا ایک اور دعوی

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا ایک اور دعوی سامنے آیا ہے اس مرتبہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ دعوی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے ایکسین تیار کر لیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسن کورونا کیخلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین صحت یاب مریضوں کی جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کی گئی ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے مزید کہا ہے کہ گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اوراینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گلوبیولن کی کامیاب ٹیسٹ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک اہم ہتھیار ہو سکتا ہے جبکہ یہ ایک امید کی کرن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں