ہندوستانی مظالم سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، مبین خلجی

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اربن پلاننگ و چیئرمین کیو ڈی اے محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 25جولائی کو آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی اور کشمیری عوام کو غلامی سے نجات کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی 25جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے بہادر اور غیورکشمیری عوام پاکستان کامطلب کیا لا الہ اللہ کا نعرہ لگا کر اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہندوستانی فوج مظلوم کشمیری پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنا کرکشمیری مہاجرین کی فلاح اور آزادی کشمیر کیلئے جدوجہدکرے گی حق ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، عمران خان کے سپاہی پوری دنیا کشمیریوں کے حق کیلئے کوشاں ہیں آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کشمیریوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان ملک اور قوم کے ماتھے کا جھومر بن چکے عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کررہے ہیں کشمیری اپنے ہردلعزیز رہنما وزیر اعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پہلی دفعہ دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر ایشو کو اجاگر کیا ہے اور بھارت کے کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی طرف اقوام عالم کی توجہ مبذول کروائی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کی موئثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور دنیا بھر سے سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آ رہے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج رہے ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں