باپ کی کارکردگی سے متاثر ہو کر صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں، نور محمد دمڑ

سنجاوی : صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی کی تین سالہ دور حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر صوبہ بھر سے عوام پارٹی میں شامل ہورہے ہیں عوام کی ترقی وخوشحالی اوربلاتفریق خدمت ہماری مشن ہے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کے راہ پرگامزن کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل کاژہ سنجاوی میں ایک بہت بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں افراد نے مستعفی ہوکر حاجی نصراللہ خان ترین کی قیادت میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر بی اے پی اور نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شامل ہوگئے شمولیتی تقریب میں پہنچنے پر یونین کونسل کاژہ سنجاوی کے قبائلی معتبرین اور عوام نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور انکے ساتھ آنے والے دیگر ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا صوبائی وزیر پر گل پاشی کی گئی صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ نے یونین کونسل کاژہ سنجاوی سے حاجی نصراللہ ترین کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیتی بی اے پی مزیدفعال اور مضبوط ہوگی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے تین سالہ دور اقتدار میں کئے جانے والے عوام کے اجتماعی مسائل کے لئے منظور کردہ منصوبے اور عوام کو روزگار کی فراہم سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کے تمام منصوبے عوام کے سامنے ہے عوام دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے تین سالہ دور میں حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کے اجتماعی مسائل کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے منظورکروائے ہے شاہد تاریخ میں پہلی بار زیارت اور ہرنائی کے دونوں اضلاع کیلئے وفاقی حکومت سے اربوں روپے کے میگاپروجیکٹس منظورکرچکے ہیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاکر عوام کی خدمت کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنارہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں