نواز شریف کا پاکستان کو گالی دینے والے سے ملاقات،ایجنڈا واضح ہے، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تازہ ڈیویلپمنٹ نواز شریف کی ریاستِ پاکستان کو گندی گالی دینے والے سے ملاقات ہے۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی مودی اور جندال سے قربت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ مودی نے اسرائیل سے مل کر وزیرِ اعظم عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔شہباز گِل نے کہا کہ کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں