ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹر عبدالقادر

اسلام آباد+ کوئٹہ: سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کو جلد از جلد بچھایا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم عبدالقادر نے اجلاس میں ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے ذخائر کی تلاش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کا نیا نام پاکستان سٹریم رکھا گیا ہے مذکورہ پائپ لائن کو جلد از جلد بچھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن کو ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (E&P)پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے چائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 فیصد انرجی پیٹرولیم ڈویژن کے انڈر آتی ہے پیٹرولیم ڈویژن اس حوالے سے پروڈکشن پر سب سے زیادہ توجہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں