تمپ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کورونا لاک ڈاؤن نافذ

تمپ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیچ کے حکم پر تمپ میں بھی کرونا لاک ڈاؤن نافذ،کرونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر تمپ میں بھی ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا،تمپ انتظامیہ آفس سے جاری اطلاع میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے مت نکلیں، ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، لاک ڈاؤن میں دکان دارحکم کی پاسداری کریں،کرونا وائرس ایک جان لیوا بیماری ہے جس کی لپیٹ میں ضلع کیچ سمیت تمپ بھی آچکا ہے، اس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن واحد آپشن ہے،انجمن تاجران تمپ اور سول سوسائٹی نے تمپ انتظامیہ کا ساتھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے کہ کرونا وبا کو شکست دینے کے لیے ہم سب اپنا قومی کردار بھی ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں