گوادر،بجلی پانی بحران کیخلاف نیشنل پارٹی کی کال پر مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال

گوادر میں بجلی اور پانی کا. بحران شدت اختیار کر گیا شہری سراپا احتجاج بن گیا نیشنل پارٹی کی کال پر گوادر شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال تمام روڈ رستے بند کردیئے
گوادرمیں بجلی پانی بحران شدت اختیار کرچکا ہے جس کے خلاف گذشتہ تین دن گوادر کے شہری بچے خواتین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں آج بھی نیشنل پارٹی کی کال پر گوادر شہرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی سید ہاشمی ایونیو میرین ڈرائیو، استاد عبدالمجید روڈ، گوادر پورٹ روڈ سمیت شہر کے تمام شاہراہوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا ہے شہر کے تمام بازار مارکیٹ اور بنک بند کردیئے گئے ہیں ہڑتال کے باعث ٹریفک کی آمدرفت معطل رہی سڑکیں سنسان رہی ہڑتال کے باعث گوادر پورٹ سمیت تمام
مظاہریم کی جانب سے ملا موسی موڈ پر احتجاجی دھرنا کیمپ بھی قائم کردی گئی مظاہرین کا کہنا ہے گوادر اور مکران کو ایران سے بجلی فراہم کی جارہی مگر گذشتہ دنوں ایران سے مکران بھر کو بجلی کی فراھمی معطل ہونے کے بعد بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی 16 سے18 گھنٹے بجلی بند رہنے کےباعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوچکی ہے آنکاڑہ ڈیم ڈیڈ لیول سے بھی نیچے ہونے کے باعث ڈیم سے گندہ اور گدلا پانی فراہم کیا جارہا ہے سوڑ ڈیم سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہے ظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئے گوادر میں بجلی اور پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں