مہنگائی میں اضافہ، عوام مشکلات سے دوچار
بیلا:مہنگائی میں اضافہ عوام مشکلات سے دوچار پیٹرول آٹا چینی چاول ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے عام لوگوں کو شدید مالی مشکلات میں ڈال دیا مہنگائی کے باعث اشیا خورد و نوش خرید سے باہر ہو گیئں آن لائن مارکیٹ سروے کے دوران صارفین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تاریخ ساز مہنگائی ہوئی ہے حکومت نے عوام دشمن اور عوام کش بجٹ پیش کرکے عوام پر مہنگائی بم گرایا ہے آئے روز اشیائے خوردنی سمیت تیل گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے ادویات کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھائی جا رہی ہیں اہک طرف ملک میں کرونا کے باعث لاک ڈاون اور روزگار نہ ہونے سے غریب پریشان ہے تو دوسری جانب مہنگائی دوہری مالی مشکلات کا سب ہے صارفین اور عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے عوام اب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے خوردنی اشیا عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں ان حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو کرکے عوام کو جینے کا حق دیا جائے


