بیلہ، ماسٹر پلان عوام کیلئے وبال جان بن گیا

بیلا:ماسٹر پلان عوام کیلئے وبال جان بن گیا سڑکوں کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار زیر تعمیر سڑکوں پر پانی کا چھڑکا نہ ہونے سے مٹی اور گرد سانس اور دیگر امراض کا سبب ہونے لگیں محکمہ بی اینڈ آر کے ذمے داران موثر نگرانی سے گریزاں ٹھیکیدار کی من مانیاں عروج پر تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے آبائی علاقے بیلا میں ماسٹر پلان کے تحت فتو گوٹھ تا شہید بینظیر بھٹو چوک تک از سر نو سڑک کی تعمیر اور اندرون شہر سڑکوں کی پختگی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ٹھیکیدار کی تعمیراتی کام میں عدم دلچسپی عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہے بینظیر بھٹو چوک اور ریسٹ ہاس روڈ پر مٹی اور گرد سے نہ صرف عوام پریشان ہیں بلکہ ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر فروخت کیلئے رکھی خوردنی اشیا بھی مضر صحت ہو رہی ہیں بیلا کراچی زیر تعمیر روڈ پر پانی کا چھڑکا نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی اور پیدل آمد و رفت میں بھی شدید دشواریاں لاحق ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے از خود اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں