پی ایس او کے سیئنر رہنماء پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ بی ایس او پجار مرکزی ترجمان نے اپنے مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ رات بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پی ایس او کے سینئر رہنما جعفر پشتوں کے کمرے میں تین نامعلوم افراد گھس گئے جنہوں نے جعفر خان پشتوں کو جان سے مارنے کی انتھک کوشش کی وہ قابل مزمت ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان یونیورسٹی میں طالب علم بغیر ہاسٹل کارڈ کے داخل نہیں ہوسکتے بلوچستان یونیورسٹی اور ہاسٹل میں گزشتہ پانچ سالوں سے سیکورٹی اہلکار تعنیات ہیں ان کے اجازت کے بغیر کوئی پرندہ پر نہیں مار سکتا مگر تین نامعلوم افراد ہاسٹل میں گھس کر طلباء پر تشدد کرکے انہیں جان سے مارنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں اس طرح کا واقعہ تعلیمی اداروں میں پیش آنا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں بلوچستان میں طلباء و طالبات کو مختلف ہیل بہانوں سے تعلیم سے دور رکھنے کی ایک گھنونی سازش رچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اس پہلے بلوچستان یونیورسٹی کو ہراسمنٹ اور خرید و فروخت کا مرکز بنا رکھا گیا تھا جعفر خان پشتوں پر حملہ اسی سلسلہ کی کھڑی ہے ۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا وہ طالب علم جعفر خان کے ساتھ واقعہ کی تحقیقات کریں اور ملزماں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں