جیکب آباد، مسافرویگن کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق

جیکب آباد(انتخاب نیوز)جیکب آباد، مسافرویگن کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد روجھان ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے سے اب تک کے اطلاعات کے مطابق 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں، ویگن میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں