پنجگور، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق،2زخمی
پنجگور:پنجگور کے دو مختلف واقعات و ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان ایف سی کیمپ کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل پر کھڑی دو افراد افضل ولد شریف سکنہ سراوان الہی بخش ولد حیبتاں سکنہ خاران کو کچل دیا شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا افضل کی حالت غیر ہونے کی وجہ سے انہیں ریفر کر دیا گیا دوسرا واقع پنجگور کے علاقے عیسء میں پیش آیا جہاں مزمل ولد عبد القدیر اپنے چچا کے گھر بندوق صفائی کررہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Load/Hide Comments


