تربت، کرونا وائرس،ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان،مریض رل گئے

کورونا وائرس کی وجہ سے تربت کے عوام بہت تکلیف میں ہے جہاں ہر روز ایک مریض کورونا وائرس کی وجہ سے مرتا ہے اور تربت کے تمام قریبی علاقے جیسے تمپ، دشت، ناصر آباد، کلاتک، نودز اور دیگر تحصیل وغیرہ کے مریض تربت کے ہسپتالوں بالخصوص ٹیچنگ ہسپتال تربت (سول ہسپتال تربت)میں آتے ہیں جو تربت کا ایک مشہور سرکاری ہسپتال ہے جہاں ہر قسم کے لوگ اپنے چیک اپ اور صحت یاب ہونے کے لیے آتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحت یاب ہونے کے بجائے وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور زیادہ تر کیسز سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مثبت ہو رہے ہیں۔ آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے اور اس کے کورونا آئسولیشن بیڈز 12 سے کم ہیں اور کورونا کے مریض وہاں کے کنبہ کے افراد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں،نرسیں نہیں ہیں اوروینٹی لیٹرز بھی دستیاب نہیں ہیں لوگ بازار میں خود خرید رہے ہیں اور اس کی قیمت 3 ہزار سے زائد جو کہ قابل برداشت نہیں غریب لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ میری حکومت بلوچستان، وزیر صحت اور ایم ایس سول ہسپتال تربت سے گزارش ہے کہ براہ کرم اس سلسلے میں سنجیدہ کارروائی کریں اور جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ تربت والے مشکل میں ہیں۔ از۔ جویریہ ناصر رند تربت

اپنا تبصرہ بھیجیں