کوئٹہ، پٹرول کی عدم دستیابی کے با عث متعدد پمپس بند

کوئٹہ: صوبائی دالحکومت کوئٹہ کے پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کے با عث متعدد پمپس بند ہو گئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی ڈپو سے ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں ہو رہی جس کیوجہ سے کمی کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپ پر پٹرول کی عدم د ستیا بی کے باعث شہر میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ متعدد پمپس بند ہو گئے ہیں پٹرول پمپوں کی بند ش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے پٹرول پمپس انتطامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول مقا می ڈپو سے انھیں فراہم نہیں کر رہا اور انکا کہنا ہے کہ کراچی سے مقا می کمپنیوں کو ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں ہورہی جس کیوجہ سے مسئلہ پیدا ہوا ہے امید ہے جلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں