شہادتیں دیکر آزادی حاصل کی ،بلوچ اپنی آزادی کو نئے طریقے سے منائینگے،جمال رئیسانی

کوئٹہ : نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام 14اگست کو شایاں شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں تیز کریں اس سال بلوچ عوام اپنے آزادی کو نئے طریقے سے منائیں گے ملک دشمن قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے شہادتیں دیکر آزادی حاصل کی ہے اور آج بھی ملک کی بقا و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ دشمن قوتوں نے ہمیشہ یہی کوشش کی کہ ملک کی آزادی کو روکنے کیلئے کوششیں کی گئی مگر بلوچستان کے عوام نے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنایا اور ہر سال کی طرح بھی14اگست کو شایاں شان طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اس سال 14اگست کو شایاں شان طریقے سے منائیں گے کیونکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس ملک نے اندرونی و بیرونی سطح پر کئی نشیب و فراز دیکھے انہوں نے کہاکہ جب ہمارے دشمنوں نے1965نے پاک سرزمین پر بزدلانہ وار کیا تو ہمارے مسلح افواج نے ان کے تمام عزائم کو ناکام بنایا

اپنا تبصرہ بھیجیں