وومن ٹی ٹوئٹی کا انعقاد بلوچستان وسپورٹس کیلئے کامیابی ہے،جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ فرسٹ وومن ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان، بلوچستان اور سپورٹس کے لئے بڑی کا میا بی ہے اگلے سال بھی اسی طرز کا ٹورنا منٹ منعقد کرا ئیں گے، صوبائی حکومت سپورٹس کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہیں، اس سے پہلے بین الاقوامی سطح کے سکواش، ہاکی اور فٹ بال کے ٹورنامنٹس منعقد کرائے ہیں، اگلے سال پھر وومن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرائیں گے بلکہ کوشش ہوگی کہ اگلی مرتبہ نائب ٹورنامنٹ ہو، امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو دیکھے گی اور اس میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان چیف منٹسر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومنٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملک کو وومن ٹورنامنٹ کے انعقاد کرایا جو پاکستان، بلوچستان اور سپورٹس کے لئے ضروری ہے اور ہمیں بحیثیت قوم اپنی سوچ میں یہ لانا ہوگا کہ ہم نے ملک کو یوتھ کو امپورٹنٹس دیتے ہیں، صرف کھیلوں کی سرگرمیاں یوتھ کے لئے کافی نہیں بلکہ انہیں اور بہت سی چیزیں ہیں جو کو ایک قوم کی تعمیر و ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں یوتھ کو سپورٹس، کلچرل اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے اپنی قوم کو آگے نہیں لے جاتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں محکمہ کھیل، صوبائی وزیر، سیکرٹری اور ڈی جی کھیل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے محنت کی اور ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن بنوایا، یہ پہلا ایونٹ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے پاکستان میں بڑے عرصے بعد 3دفعہ ا نٹرنیشنل لیول کاسکواش ٹورنامنٹ کرایا گیا جس میں ورلڈ نمبر 1، ورلڈ نمبر 2سمیت 7ورلڈ رینکنگ کے پلیئرز نے حصہ لیا۔ اسی طرح ہاکی اور فٹ بال کا اپنی نوعیت کے ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا گیا اور اب فرسٹ وومن ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز بلوچستان سے ہوا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ تھا میں خود کرکٹ کو شوقین ہو اور کھیلا بھی ہو یہاں بیٹھ کر دیکھا کہ جس انداز سے پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر کرتے ہوئے شارٹس کھیلے بہت اچھا لگا۔اسی طرح ہی پلیئرز کو مواقع ملتے ہیں جن سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں اس ٹورنامنٹ سے قومی ٹیم میں کھلاڑی سلیکٹ کرے گی اور انہیں ٹریننگ کیمپس میں بلا کر ان پر محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال پھر اس ٹورنامنٹ کا انعقا دکرائیں گے بلکہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلی مرتبہ ٹورنامنٹ نائٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ہو۔ انہوں نے فائنل کھیلنے والی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل یہ ٹیم گوادر کی اس گراؤنڈ جائے گی جس کی تعریف دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں اور ٹی وی چینلز نے کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایک دن اس طرح کاٹورنامنٹ وہاں بھی کرائیں گے۔ حکومت بلوچستان کا فوکس اس لئے کھیلوں پر زیادہ ہے کہ میں نے بھی سپورٹس کھیلی ہے اور یہ احساس رکھتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ اپنی فیملی کے ساتھ ایسی جگہ جائیں جہاں وہ واک کریں، کھیلے اور لطف انداوز ہوسکے۔ آخر میں انہوں نے صدر پاکستان اور اس کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں