بلوچستان، ہروزیر اپنی قیمت کے حصول کے چکر میں ہے،مولانا واسع
کوئٹہ،صوبائی حکومت میں عوامی نہیں ذاتی مفادات کی بنیاد پر اختلاف کی جنگ میں عوام کو بھلادیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی پریشان کن گھڑی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت عوام کی بجائے آپس کے من پسند فیصلوں میں پھنس چکی ہے اور بلیک میلنگ پر مبنی احتجاج کی صورت میں ہر وزیراپنی قیمت کے حصول کے چکر میں ہے ان کو عوام نہیں ہر ایک کو اپنی ذات کی پڑی ہے جب حکومتی ارکان ہی مطمئن نہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نظم و ضبط کے تمام ادارے کھوکھلے کرکے روزانہ کی بنیاد پر نمائشی اقدامات کے ذریعے سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں لگی ہے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں بلاتفریق راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے میں حکومت ناکام ہوچکی بے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران مزدوروں حتاجوں،غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارے فرائض اور ذمہ داریوں میں شامل ہے کیونکہ مجبوروں کی معاونت کرنے سے آسمانی بلائیں ٹل جاتی ہیں اور یہی دین اسلام کا بنیادی درس ہے دوسروں کی مدد کرنیان کے ساتھ تعاون کرنے ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے ربّ کو راضی کرنے کانسخہ بتایاہے خالق کائنات اللہ ربّ العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے، صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحق افراد کی مدد کریں ضروری ہے کہ عالمی وباء کو اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب سمجھتے ہوئے غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والی انسانیت کی بلاتفریق معاونت کی جائے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مشکل میں ہے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ دینی اور مذہبی طبقے کو بدنام کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشیش ملک کے مفاد میں نہیں ہے دیگر صوبوں میں مدارس مساجد اور تبلیغی جماعتوں کو ہراساں کرنے کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں