اولمپکس میں کامیابی پر مداحوں کی ارشد ندیم کو مبارکباد
اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
جویلین تھرور کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی ارشد ندیم کی معترف ہیں۔
پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ارشد ندیم کیلئے تعریفی پوسٹ شیئر کی اور کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حکومتِ پاکستان نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے جویلین تھرور کے طور پر 85.16m کی تھرو کرکے تاریخ رقم کی اور ٹوکیو اولمپکس کے جویلین تھرو فائنل میں جگہ بنائی
وحید نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارشد ندیم کے کھیل کی ویڈیو شیئر کی۔
ٹوئٹر صارف صہیب حسن نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین تھرو 85.16M تھی، 86.29M میٹر ارشد کی ذاتی بہترین تھرو ہے لیکن یہ بات اچھی ہے کہ انہوں نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
خیال رہے کہ ایونٹ میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 78.5 کی تھرو کی تھی لیکن دوسری مرتبہ انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔


