حکمرانوں میں کورونا ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں، مولانا فضل الرحمن

پشاورِسربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے کہ وہ کورونا کو ہینڈل کریں، چیف جسٹس نے بھی مشیر صحت کو ہٹانے کا کہا ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دو سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے،یورپ ایشیا کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے، ہمیں پوسٹ کرونا کے بعد معیشت کے بارے میں سوچنا چاہئے،ریاستی سطح پر ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہے، سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر انتظامیہ کو رضاکار پیش کیے۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری انسانیت اس وقت کورونا وباء کی مشکل سے گزر رہی ہے،کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دو سال سے ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وبا کی زد میں ہے پوری دنیا میں تشویش ہے، اللّہ سے اس مشکل کو حل کرنے کی دعا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یورپ ایشیا کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہے، ہمیں پوسٹ کرونا کے بعد معیشت کے بارے میں سوچنا چاہئے،ریاستی سطح پر ادارے ریلیف دینے میں ناکام ہے، سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر انتظامیہ کو رضاکار پیش کیے۔رفاہی تنظیمیں اپنی اپنی سطح پر کام کر رہی ہیں، سماجی فاصلے رکھنے پر لیبک کہا، مشاورت کے ساتھ مساجد کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا، اس صورتحال میں اگر کوئی گھر میں بھی نماز پڑے تو ان کو مکمل ثواب ملے گا، امام مسجد کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی جائے، کسی کو منع کرنا امام کا کام نہیں، اگر بینکوں، بازاروں میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو مسجد میں جمع ہونے پر کیا قباحت؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں