جیکب آباد،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
جیکب آباد:جیکب آباد میں ویگن کی تکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہوگئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر قریشی پیٹرول پمپ کے مقام پر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بلوچستان کے علاقے قیدی شاخ کے گاؤں امیر بخش نندوانی کا رہائشی 28 سالہ نوجوان سمندر نندوانی فوت ہوگیا جبکہ اس کی ماں ناز بی بی زخمی ہوگئی، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا، زخمی ہونے والے صعیف خاتون ناز بی بی نے بتایا کہ بیٹے کے ساتھ احساس کارڈ حاصل کرنے کے لیے جیکب آباد آرہے تھے کہ تیز رفتار ویگن نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں میرا نوجوان بیٹا فوت ہوگیا، پولیس کے مطابق ویگن کا ڈرائیور ویگن سمیت فرار ہوگیا ہے تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


