قربانی کا سلسلہ خدائی خدمتگار تنظیم سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک آج بھی جاری ہے، اسفندیارولی خان
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمارے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی کو شہید کردیا گیا۔اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قربانیوں کا یہ سلسلہ خدائی خدمتگار تنظیم سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک آج بھی جاری ہے،ریاست جواب دیں اگر اے این پی کے ساتھیوں کے تحفظ میں ناکام ہے تو ہم اپنے تحفظ میں آزاد ہوں گے، پھر کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔26جون سے لاپتہ ملک عبیداللہ کاسی کے کیس پر ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا، بلکہ انکی لاش حوالہ کی گئی۔ اسدخان اچکزئی یا آج ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت، کسی واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہوئیں۔ اے این پی بلوچستان کی قیادت اور ملک عبیداللہ کاسی کے خاندان کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ بلوچستان میں ہمارے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی کو شہید کردیا گیا۔اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قربانیوں کا یہ سلسلہ خدائی خدمتگار تنظیم سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک آج بھی جاری ہے۔دہشتگردی، دھونس،انتہا پسندی اور امن مخالف بیانیوں کی مخالفت کرنا اگر جرم ہے،تو یہ جرم کرتے رہیں گے۔ملک عبیداللہ کاسی سے پہلے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ آج ہمیں بلوچستان سے ایک اور لاش دی گئی۔مظلوم اقوام کے حق کی جنگ میں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ریاست بلوچستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ ریاست جواب دیں اگر اے این پی کے ساتھیوں کے تحفظ میں ناکام ہے تو ہم اپنے تحفظ میں آزاد ہوں گے، پھر کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔26جون سے لاپتہ ملک عبیداللہ کاسی کے کیس پر ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا، بلکہ انکی لاش حوالہ کی گئی۔ اسدخان اچکزئی یا آج ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت، کسی واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہوئیں۔ اے این پی بلوچستان کی قیادت اور ملک عبیداللہ کاسی کے خاندان کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہوگا۔


