ژوب، نامعلوم افرادکے ہاتھوں اسکول سے کمسن بچی اغواء

کوئٹہ:ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے اسکو ل سے کمسن بچی کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ژوب کے علاقے کلی برنج کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سے نامعلوم مسلح افراد نے چوتھی جماعت کی 9سالہ کمسن طالبہ کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔لیویز نے نامزد 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء بچی کے ورثاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو اور آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول سے معصوم بچی کی اغواء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مغوی بچی کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں