کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کا شو تاریخی ثابت ہوگا، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 8اگست کو کوئٹہ میں ہونے والا پاکستان پیپلزپارٹی کا پاور شو تاریخی ثابت ہوگا صوبے کی اہم شخصیات کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی اور اگلا حکومت بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا کٹ پتلی حکومت عمران نیازی کے حکومت کا خاتمہ کا وقت آن پہنچا ہے۔جس کے حوالے سے کارکنان سمیت صوبائی قیادت بھی تیاریاں شروع کرلے پارٹی میں صوبے کے قدآور شخصیات کا شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف بلوچستان بلک پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتک ہاؤس میں جلسہ گاہ کی تیاریوں کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت تھی اور آج بھی غریبوں کی آواز کو بلند کرنے کیلئے برسرپے کار ہے ہم چاہتے ہے کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو مگر سلیکٹڈ کٹ پتلی وزیراعظم عمران نیازی نے کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہے روزگار دینے کے دعوے داروں نے روزگار دینے کے بجائے روزگار چھینا ہے آئے روز اشیائے خورد نوش، پیٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہاہے جسے پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت قبول نہیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ سے بلوچستان کے قدآور شخصیات آج پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے جارہی ہے جن کا مقصد صوبے سے احساس محرومیوں خاتمہ ہے 8اگست کا دن بلوچستان کی تاریخ میں تاریخی دن ثابت ہوگا اور کٹ پتلیوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ اب ان کے دن وہ گنے جاچکے ہیں او وہ اپنا بوری بسترے سمیٹنا شروع کردے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اب ان کو مزید برداشت کرنے سے انکار کردیاہے اور میں یہی کہتا ہے کہ کارکنان صوبے بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں اور بلوچستان میں اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی اور پاکستان کا وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں