بیلہ، پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے کیس میں مطلوب4 افراد گرفتار
بیلا:بیلا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث 4ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی تفتیشی آفیسر انسپکٹر عبدالنبی رونجھو انسپکٹر نصراللہ رونجھو اے ایس آئی اکبر رونجھو اے ایس آی محمد شریف چنا ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین جاموٹ ھیڈ محرر عبدالرزاق رونجھو ہیڈ کانسٹیبل اکبر رونجھو کانسٹیبل رحیم بخش رونجھو ویگر کے ہمراہ بیلہ کے نواحی علاقے کلہڑی میں کامیاب کاروای کرتے ہوئے قتل میں ملوث چار ملزمان غلام محمد غلام حیدر غلام قادر ولد میران جمعہ خان ولد غلام قادر عرف قادری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا واضح رہے کہ 6 ماہ قبل سیاہ کاری کے الزم میں قتل کرکے اس دوہرے قتل کو چھپایا گیا تھا جس کی بیلہ پولیس نیمکمل انکوائری کرنے کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات کے حوالے کردیا جبکہ بیلہ پولیس نے مزید تفتیش شروع ایس ایچ او حاصل قمبرانی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کے امکانات ہیں انہوں نے کہا کہ بیلا ایک پرامن شہر ہے بیلا کے پرامن ماحول میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جرام پیشہ افراد کوی رعایت نہیں بخشی جائے گی قانون سب کے لیے برابر ہے جرام کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے بیلا کے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلہ کی کامیاب کاروایاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی بیلہ میں جرام اور منشیات کے خلاف کاروایوں کا تسلسل جاری رکھیں گے ان حلقوں نے ڈی آی خضدار ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی کی بہترین کارکردگی پر یوارڈ سے نوازا جائے۔


