دالبندین، ہندو تاجر کی دکان لوٹنے والے 3ملزمان گرفتار
دالبندین: چاغی پولیس نے سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ہندو تاجر کی دکان لوٹنے والے تین ڈاکوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او دالبندین خالد بادینی کے مطابق رواں سال جنوری میں دالبندین کے ہندو تاجر کی دکان سے گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے تینوں ملزمان کی شناخت مذکورہ دکان کے سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہوگئی تھی جن کی تلاش جاری رکھتے ہوئے خفیہ اطلاع پر تینوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ان کے مطابق یہ کارروائی ایس پی چاغی انور بادینی کی خصوصی ہدایت پر کی گئی جس کے بعد گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


