سانحہ8 اگست رہتی دنیا تک تازہ اور خونی رہے گا،نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔اور یہ دلخراش سانحہ رہتی دنیا تک تازہ اور خونی رہے گا۔ ۔جس نے بلوچستان کو صدیوں پیھچے دھکیلتے ہوئے صوبے کا تمام سرمایہ ساتھ لے گیا۔ دوبارہ ایسے ماہر آئین وقانون کو لانے میں نسلیں لگے گے۔افسوس ہے پھر بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ 8اگست کو بلوچستان میں قیامت برپا ہوا اور آئین کے علمبرداروں کو خون میں رنگ دیا۔ بلوچستان سے انسانی اقدار اور انصاف کی بالادستی کو قائم رکھنے والوں کو جدا کرلیا گیا۔صوبے کو باشعور و ممتاز و ماہر قانون سے محروم کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ناقص خارجہ پالیسی و انتہا پسندی کی منفی سوچ نے دہشت گردی کو پروان چڑھایا،آمریت نے سامراجی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں ملک کو بدترین جنگ میں دھکیل دیا۔جس کے اثرات معاشی سماجی بحرانوں کی صورت میں جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سانحہ 8اگست کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عمدہ طریقہ اور شہداء کے خون کا بدلہ دہشت گردی کے خاتمہ اور قانون کی حکمرانی سے ممکن ہے۔اس لیےسیاسی جمہوری جماعتوں کو جمہوریت کے فروغ اور انتہائی پسندی کے منفی سوچ کے خاتمے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا


