مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں دشت تیرا میل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میاں بیوی بتائے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں