نصیر آباد، غیرت کے نام پر ایک عورت قتل

ڈیرہ مراد جمالی :نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک عورت کو قتل کر دیا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا نعش کو سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود قبول شاہ قبرستان کے قریب ملزم نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن مسمات صغریٰ کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں