مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دستی بم حملہ کا مقدمہ درج
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دستی بم حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں دوکان پردستی بم حملے کامقدمہ درج کر لیا گیا دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھا نہ میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


