ایک روزہ معطلی کے بعد بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ہے۔ پشاور سے جعفر ایکسپریس آج شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ گزشتہ روز ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث معطل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں