12اگست 1948یوم بابڑہ انسانی تاریخ کا المیہ اور سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ 12اگست 1948 یوم بابڑہ انسانی تاریخ کاالمیہ اورسیاہ ترین دن کے طورہمیشہ ہمیشہ پر یادرکھا جائیگا اس دن نہ صرف 650خدائی خدمت گار مرد خواتین اور بچوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا بلکہ ان شہدا کے خاندانوں سے ان گولیوں کی قیمت بھی وصول کی گئیں جو ان کے سینوں سے پارہوئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہدائے بابڑہ 12اگست بارے تعزیتی ریفرنس سے حاجی نذر علی پیر علیزئی،ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی،عالمگیر مندوخیل،اخلاق بازئی،مرزا خان کاکڑ اور امان اللہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدائی خدمتگار تحریک سے لیکر آج تک اے این پی نے ہر میدان میں پختون قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ سانحہ جلیانوالہ سے لے کر بلوچستان میں اے این پی کے رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے قتل تک قومی تحریک کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔ سانحہ بابڑہ سمیت قومی تحریک کے تمام شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ 73 سال گزر جانے کے بعد باچا خان کے پیروکار آج بھی میدان میں کھڑے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کل بھی باچا خان کے عدم تشدد کی راہ پر عمل پیراہ ہوکر اپنی جدوجہد کررہے تھے اور آج بھی عدم تشدد کے راہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی جدوجہد کررہے ہیں.تاریخ گواہ ہے کہ باچا خان کے پیروکاروں نے پشتون وطن کی خوش حالی اور اس کی خودمختاری کے لئے مختلف ادوار میں آمروں اور شدت پسندوں کا مقابلہ کیا۔ پشتون افغان وطن کے درودیوارکو خون آلود بنانے والے آج ایک بار پھر اسے دوسروں کی ایماپرنیست ونابودپر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انتہاپسند دہشت گردی انسانی نمو ترقی کیلئے زہر قاتل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں