کورونا وائرس، ضرورت مند خاندانوں کی بھر پور مدد کی جارہی ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثرین اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پارٹی کی طرف سے مخیر حضرات کے امداد کے ساتھ اب سرکاری طور پر فراہم کردہ امدادی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جس میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں کی امداد کرکے انھیں اشیائے خوردنی پہنچائی جارہی ہے بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کارکن خواتین اور مرد دن رات خوارکی اجناس کی پیکنگ اور اسے ضرورت مندوں کے دروازوں تک پہنچا رہی ہے اب تک ہزاروں خاندانوں کی امداد کی جا چکی ہے جنکہ مزید ہزاروں خاندانوں تک امداد پہنچائی جائے گی اس مقصد کیلئے پارٹی کارکن دن رات کمپیوٹر پر ضرورت مندوں کے ڈیٹا بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور اس امر کو یقینی بنائی جارہی ہے کہ امدادی اشیا حقیقی ناداروں کو ہی فراہم کی جائے بیان میں کہا گیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اس اہم قومی مسئلے میں مستعد ہوکر اپنا کردار ادا کریں اور کورونا وائرس کے خلاف محتاط رہ کر عوام کو تحفظ فراہم کریں کورونا کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جایئں جو لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ کورونا کسی کو کچھ نہیں کرے گی وہ نہ صرف خود دھوکے میں مبتلا ہے بلکہ غلط سوچ کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بھی بن رہی ہے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحقین تک امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے اور انھیں دیگر لوگوں کے ساتھ شامل رکھنے کے سلسلے میں تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے بیان میں پارٹی کارکنوں کوانکی شبانہ روز محنت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کی کار خیر کی کامیابی کو کارکنوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں