میر غوث بخش بزنجو کی زندگی کا مقصد بلوچ قومی تشخص و بلوچ سرزمین کا دفاع رہی ،نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار

نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار خضدار کے زیر ٕ اہتمام میر غوث بخش بزنجو کے برسی کے مناسبت سے تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا اجلاس سے بی ایس او پجار کے سابقہ مرکزی چیئرمین نیشنل پارٹی قلات ریجن کے ریجنل سیکرٹری امین بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر وہاب بلوچ بی ایس او کے سی سی ممبر کریم بلوچ شکیل بلوچ ذونل صدر کریم بلوچ جنرل سیکرٹری سمیع بلوچ نیشنل پارٹی خضدارکے ضلعی رہنما ٹکری دھنی بخش غلامانی ماسٹر فدا بلوچ شوکت سیاپاد ملک صدیق بلوچ ظاہر بلوچ ودیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوٸیں کہا ہیکہ میر غوث بخش بزنجو کی زندگی کا مقصد بلوچ قومی پہچان و سرزمین کے ساحل وسائل کا دفاع رہی ہے میر صاحب قید وبند کی صحبتیں برداشت کی لیکن قومی جدوجہد سے ایک انچ پہچھے نہیں ہٹے ۔ مقریرین نے خطاب میں میر صاحب کو خراج ٕ عقیدت پیش کرتے ہوٸے کہا کہ میر صاحب اپنی زندگی بلوچ ودیگر مظلوم اقوام کے لیے جدوجہد میں گزاری انہوں نے ہمیشہ استعماری قوتوں ریاستی استحصالی پالیسی کی نفی کرتے ہوٸیں ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑے رہیں ۔میر صاحب نے جمہوریت کی بالادستی اقوام کی اپنے ساحل وساٸل پر دسترست پر بات کی ہمیشہ امروں جمہوریت کے خلاف سازشی قوتوں کو للکارتے رہیں اس ضمن میں اپنی زندگی کے کٸی سال عقوبت خانوں میں گزارے لیکن کھبی سیاسی اصولوں پے سمجھوتہ نہیں کیا جس بنا پر وہ ایشإ سمیت پوری دنیا کے عظیم سیاسی رہنماوں میں شمارہوٸیں میر صاحب ہر مسلے کا حل جمہوری و سیاسی انداز میں سمجھتے تھیں ۔
مقریرین نےخطاب کرتے ہوٸیں کہا کہ بلوچ قوم کھٹن حالات سے دوچارہے آج بھی قومی پہچان بلوچ ثقافت بلوچ تاریخ بلوچ سرزمین کوخطرات لاحق ہے بلوچستان کی گرم پانی و قدرتی وساٸل سے بھری ہوٸی سرزمین پوری دنیا کے نظروں میں ہے موجودہ حالات کو جانچتے ہوٸیں بلوچ نوجوان حالات کا باریک بینی سے جاٸزہ لیکر میر صاحب کے سوچ فلسفہ پر عمل درآمد کرتے ہوٸیں قومی جہد سے منسلک رہ کر قومی دفاع کو ناگزیر بناٸیں ۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری جلیل بلوچ تحصیل پریس سیکرٹری علی اکبر زہری ضلعی رابطہ سیکرٹری سیف اللہ ساسولی ودیگر رہنمإ موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں