بلوچستان میں ٹڈیوں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس کے انعقادکا مقصد لاک ڈان سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈا پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا، وزیراعلی بلوچستان نے اس ضمن میں قومی اتفاق رائے کو سراہا جبکہ انہوں نے ٹڈی دل کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں ٹڈیوں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جو سندھ اور پنجاب کی جانب جائیں گی اور ان سے فصلوں کو شدید خطرات لاحق ہیں وزیراعلی نے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے بھرپور کاروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
Load/Hide Comments


