پاکستان طالبان اور چین کے ساتھ مل کر ہندوستان پر حملہ کر سکتا ہے، بی جے پی
اتر پردیش:بھارتی حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیئن سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین طالبان کے ساتھ مل کر ایک سال کے اندر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔افغانستان میں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں جلد ہی نئی اسلامی عبوری حکومت قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس پر بھارت میں حکمراں جماعت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وفاقی وزیر سبرامنیئن سوامی نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کی مدد سے پاکستان اور چین بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں
Load/Hide Comments


